ابنا: بین الاقوامی غیر سرکاری ایجنسی ( این جی او) ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو میانمار سے باہر نکل جانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے یہ تنظیم دنیا کے انتہائی غریب ملک میں گزشتہ بیس سال سے بیمار اور لاچار افراد کی مدد کررہی تھی اور جمعے کو تنظیم کو بےدخل کرنے سے ہزاروں افراد کی زندگیوں میں پریشانیاں مزید بڑھ جائیں گی۔ حکومت نے اپنے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے این جی او پر الزام لگایا ہے کہ وہ تشدد کی شکار ریاست راکھنی میں عدم استحکام اور تناؤ کی وجہ بن رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس تنظیم کو راکھنی اسٹیٹ میں تشدد کے شکار مسلمانوں کے علاج اور داد رسی پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بعض رپورٹ میں آیا ہے کہ میانمار کی حکومت نے ڈاکٹر ودآؤٹ باڈر تنظیم کے کارکنوں کو ملک سے چلے جانے پر مبنی خبروں کو مسترد کردیا ہے اور اس ملک کی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ تنظیم میانمار میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔......./169
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510495
جنگی حالات اور تنازعات کے عالم میں بھی میں اپنے کام جاری رکھنے کی وجہ سے شہرت کی حامل.